ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا کی طرف سے شامی امن منصوبے کے لیے روس کو تعاون میں اضافے کی پیشکش

امریکا کی طرف سے شامی امن منصوبے کے لیے روس کو تعاون میں اضافے کی پیشکش

Fri, 15 Jul 2016 16:38:43  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو،15؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جمود کے شکار شامی امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے روسی صدر ولادیمیر کو تعاون مزید بہتر بنانے کی پیشکش کی ہے۔ دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے ہوئے کیری نے گزشتہ روز روسی صدر سے ملاقات کی۔ وہ آج روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ کیری کی صدر پوٹن سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیری کے منصوبے میں شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکا اور روس کا تعاون بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے۔


Share: